آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ویمن ٹیم کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں آسٹریلیا نے گرین شرٹس کو 113 رنز سے شکست دے دی۔
لیڈز میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 199 رنز بنائے، ایلیسے پیری 71 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ناکام رہی اور پوری ٹیم 13.4 اوورز میں صرف 86 رنز پر ڈھیر ہوگئی منیبہ علی 32 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔
پاکستان ٹیم کو ٹورنامنٹ میں مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ گرین شرٹس اپنا آخری گروپ میچ 27 جون کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلیں گی۔
