نیو جرسی: ناروے نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو 2-1 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

میچ میں ارلنگ ہالینڈ نے دو گول اسکور کیے، جن کی بدولت ناروے نے تاریخی کامیابی اپنے نام کی برازیل کی جانب سے اضافی وقت میں نیمار نے پنالٹی پر ایک گول کیا، تاہم ٹیم شکست سے نہ بچ سکی۔

اس فتح کے بعد ناروے کوارٹر فائنل میں 11 جولائی کو انگلینڈ کا سامنا کرے گا۔