بھارتی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد شامی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
36 سالہ محمد شامی نے سوشل میڈیا پر اپنے جذباتی پیغام میں ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے 2013 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔
محمد شامی نے اپنے 10 سالہ ٹیسٹ کیریئر میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 64 میچز کھیلے اور 229 وکٹیں حاصل کیں۔
اپنے پیغام میں شامی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ ان کی زندگی کا ایک خاص حصہ رہی ہے، جس میں حاصل ہونے والی کامیابیوں مشکلات، انجریز اور کم بیک نے انہیں بہت کچھ سکھایا۔
انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کوچز اہل خانہ بھارتی کرکٹ بورڈ اور مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
