پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،فی لیٹر پیٹرول 4 روپے 53 پیسے مہنگا

حکومت نے ایک بار پھر شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 53پیسے کا اضافہ کردیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 293 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے.

اس کے علاوہ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی فی لیٹر 8 روپے 14 پیسے مہنگا کردیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔