ٹروبا: ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر 199 رنز بنا لیے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے 311 رنز کے جواب میں پاکستان کو خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 112 رنز درکار ہیں۔
میزبان ٹیم 311 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی، شے ہوپ 92 اور کیوم ہوج 84 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد علی نے 4، محمد عباس نے 3، خرم شہزاد نے 2 اور عامر جمال نے 1 وکٹ حاصل کی۔
شان مسعود 88 اور سلمان علی آغا صفر پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ امام الحق (63) اور بابر اعظم (23) رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ اذان اویس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔
