لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 38 قومی کرکٹرز کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا ہے، جن کی مدت 30 جون 2027 تک ہوگی۔

نئے کنٹریکٹس میں بابر اعظم، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ اور شاداب خان سمیت دیگر قومی کھلاڑی شامل ہیں، جبکہ 19 نوجوان کرکٹرز کو ڈیولپمنٹ کیٹیگری میں جگہ دی گئی ہے۔

Central Contract list-PCB
Central Contract list-PCB

دوسری جانب محمد رضوان، امام الحق، شان مسعود، صائم ایوب اور عامر جمال نئے سینٹرل کنٹریکٹس حاصل کرنے میں ناکام رہے۔