وزیر اعظم شہباز شریف کی نریندر مودی کو بھارتی وزیر اعظم کا حلف اٹھانے پر مبارکباد

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو تیسری مرتبہ وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھانے پر مباک باد دیتے ہوئے ان کے لیے ایکس پر ایک تہنیتی پیغام پوسٹ کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے سربراہ نریندر مودی نے گزشتہ روز تیسری مرتبہ بھارت کے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، بھارتی صدر دروپدی مرمو نے راشٹرپتی بھون میں ایک پر وقار تقریب میں نریندر مودی اور ان کی کابینہ سے حلف لیا۔

اس سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سمبھالنے پر مبارکباد دی تھی.