Pakistan's Sufyan Khan won the International Hockey Federation's Rising Star Award
Pakistan's Sufyan Khan won the International Hockey Federation's Rising Star Award

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سفیان خان نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا رائزنگ اسٹار ایوارڈ جیت لیا۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا سالانہ ایوارڈ گالا عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہوا جس میں سفیان خان کو رائزنگ اسٹار کا ایوارڈ دیا گیا۔

Pakistan's Sufyan Khan won the International Hockey Federation's Rising Star Award
Pakistan’s Sufyan Khan won the International Hockey Federation’s Rising Star Award

سفیان خان کا کہنا تھاکہ یہ ایوارڈ پاکستان میں ہاکی کھیلنے والے تمام نوجوانوں کے نام کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی ختم نہیں ہوئی، ٹیلنٹ کی کمی نہیں، خواہش ہے کہ پاکستان کو ایک بار پھر عروج تک پہنچانے میں کردار ادا کروں۔