انٹرنیشنل فیڈریشن آف باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس (آئی ایف بی بی) کے زیر اہتمام سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہونے والی مسٹر یونیورس 2026 چیمپئن شپ میں پاکستان کے حمزہ راجہ نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔

چیمپئن شپ میں دنیا بھر کے 26 ممالک سے تعلق رکھنے والے نامور ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔

واپڈا سے وابستہ حمزہ راجہ نے مینز فزیک کیٹیگری میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف سونے کا تمغہ جیتا بلکہ چیمپئن شپ کا مجموعی ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔

واپڈا کے ترجمان کے مطابق حمزہ راجہ نے اس مقابلے میں شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی مطلوب "آئی ایف بی بی پرو کارڈ” بھی حاصل کر لیا ہے۔

وہ بین الاقوامی مقابلوں میں مجموعی ٹائٹل اور پرو کارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی باڈی بلڈر بن گئے ہیں، جو کہ پاکستان کے اسپورٹس ہسٹری میں ایک تاریخی اعزاز ہے۔