دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی اور ارجنٹینا کے ورلڈ کپ فاتح کپتان لیونل میسی نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
اپنے بیان میں 39 سالہ میسی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے ملک کو کھیل میں سب کچھ دے دیا ہے، تاہم یہ فیصلہ ان کے لیے انتہائی تکلیف دہ اور دُکھی دل کے ساتھ ہے۔
لیونل میسی نے ارجنٹینا کی جرسی پہن کر تاریخ رقم کی وہ قومی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ میچز کھیلنے اور سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے کھلاڑی ہیں۔
انہوں نے اپنے کیریئر میں مجموعی طور پر 207 میچز کھیلے اور 125 گولز اسکور کیے۔
میسی نے 2022 کے فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کی شاندار قیادت کرتے ہوئے 1986 کے بعد پہلی بار (مجموعی طور پر تیسری مرتبہ) ملک کو عالمی چمپئن بنایا۔
انہوں نے 2014، 2018 اور 2026 کے ورلڈ کپ مقابلوں میں بھی ارجنٹینا کی قیادت کی۔
2014 اور حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے 2026 کے ورلڈ کپ کے فائنل میں ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ 2018 کا ایونٹ ان کے لیے زیادہ شاندار ثابت نہ ہو سکا۔
پہلے ہی یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ 2026 کا ایونٹ لیونل میسی کا آخری ورلڈ کپ ثابت ہوگا، اور اب ان کے اس فیصلے نے فٹبال کے ایک سنہری دور کا باضابطہ اختتام کر دیا ہے۔
