انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2027 کے لیے 12 وینیوز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

میگا ایونٹ جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کے لیے جنوبی افریقا کے 8، زمبابوے کے 3 اور نمیبیا کے دارالحکومت ونڈہوک میں واقع ایک اسٹیڈیم کو منتخب کیا گیا ہے۔

پچاس اوورز کا یہ ورلڈ کپ 24 سال بعد ایک بار پھر افریقی سرزمین پر منعقد ہوگا، اس سے قبل 2003 کا ورلڈ کپ جنوبی افریقا، زمبابوے اور کینیا کی میزبانی میں کھیلا گیا تھا۔

آنے والے میگا ایونٹ میں 14 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کے درمیان 12 وینیوز پر کل 57 میچز کھیلے جائیں گے۔

اس کے علاوہ آئی سی سی نے اس ٹورنامنٹ کے لیے ایک نیا تین مرحلوں پر مشتمل فارمیٹ بھی متعارف کرایا ہے، جب کہ ایونٹ رواں سال 4 اکتوبر سے 21 نومبر تک جاری رہے گا۔