فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں مصر نے آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 2-4 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی حاصل کر لی۔
ڈیلاس میں کھیلے گئے میچ کا مقررہ اور اضافی وقت 1-1 گول سے برابر رہا، جس کے بعد فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جہاں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح اپنے نام کر لی۔
مصر کی جانب سے امام عاشور نے 13ویں منٹ میں گول کیا جبکہ آسٹریلیا نے 55ویں منٹ میں مقابلہ برابر کر دیا پنالٹی شوٹ آؤٹ میں محمد صابر، رامے رابا، محمد صالح اور حسام عبدالمجید نے کامیاب ککس لگا کر ٹیم کو تاریخی فتح دلائی۔
اس کامیابی کے بعد مصر 7 جولائی کو پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کا سامنا کرے گا۔
