فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے بعد ہنگامہ آرائی اور ضابطوں کی خلاف ورزی پر ارجنٹائن کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے مڈفیلڈر لیانڈرو پیریڈیز پر 10 میچز کی پابندی اور 90 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ 19 جولائی کو نیویارک میں کھیلے گئے فائنل میں اسپین کے ہاتھوں ارجنٹائن کی شکست کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں جھڑپیں ہوئی تھیں۔
فیفا نے کارروائی کرتے ہوئے ناہوئل مولینا کو بھی 7 میچز کے لیے معطل کر دیا ہے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ، فیفا نے ضوابط کی خلاف ورزی پر ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن (اے ایف اے) پر مجموعی طور پر 3 لاکھ 21 ہزار امریکی ڈالر کا بھاری جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
