انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ کے لیے نئے کوچنگ اسٹاف کا اعلان کردیا۔

وائٹ بال ہیڈ کوچ برینڈن میک کلم کے ساتھ سارہ ٹیلر، جیتن پٹیل، ٹم ساؤتھی اور کیون پیٹرسن کوچنگ پینل کا حصہ ہوں گے۔

ریڈ بال ہیڈ کوچ اسٹیفن فلیمنگ کے ساتھ رچرڈ ڈاسن، مارکس ٹریسکوتھک، جیمز فوسٹر اور ایرک سائمنز ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ای سی بی کے مطابق مائیکل یارڈی کو ایلیٹ نیشنل بیٹنگ لیڈ، رچرڈ ڈاسن کو اسپن بولنگ لیڈ جبکہ ٹرائے کولی کو پیس بولنگ لیڈ مقرر کیا گیا ہے۔

نیا کوچنگ اسٹاف آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گا۔