دوحہ: اے سی سی مینز رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل سے قبل پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے مسلمان کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ایک ساتھ نمازِ جمعہ ادا کرکے اخوت اور بھائی چارے کی خوبصورت مثال قائم کردی۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ کے ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک ہی صف میں کھڑے ہوکر نمازِ جمعہ ادا کرتے دکھائی دیے۔
اس روح پرور منظر کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جنہیں کرکٹ شائقین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان شاہینز نے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش اے کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، جہاں اس کا مقابلہ اتوار 29 نومبر کو سری لنکا اے سے ہوگا۔
تضاد کاسٹ اور ہماری ویڈیو رپورٹس یوٹیوب پر دیکھیںسبسکرائب کریں
