ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن پاکستان کو گروپ سی کے مقابلے میں متحدہ عرب امارات کے ہاتھوں ایک وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مشن روڈ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔

کپتان عباس آفریدی نے 13 گیندوں پر 53 جبکہ عبدالصمد نے 15 گیندوں پر ناقابلِ شکست 39 رنز اسکور کیے۔

جواب میں یو اے ای نے کپتان خالد شاہ کی 20 گیندوں پر 71 رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی ، عبدالصمد اور عرفان خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔