پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ سے موبائل فون طلب کیے جانے اور فرانزک کارروائی سے متعلق رہنمائی طلب کرلی۔
محمد رضوان نے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے آن لائن پورٹل پر درخواست جمع کراتے ہوئے دریافت کیا کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی اینٹی کرپشن کارروائی سے آئی سی سی آگاہ تھی یا اس میں شامل تھی۔
انہوں نے فون طلب کرنے، برطانیہ سے پاکستان منتقلی اور فرانزک معائنے کے طریقہ کار کی آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت حیثیت سے متعلق وضاحت مانگی۔
محمد رضوان نے آئندہ تعاون سے متعلق اپنی ذمہ داریوں اور طریقہ کار کی بھی وضاحت طلب کی، تاہم واضح کیا کہ وہ کسی ادارے یا فرد کے خلاف شکایت نہیں کر رہے بلکہ معاملے کی وضاحت چاہتے ہیں۔
