اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود نے انجری کے بعد باضابطہ طور پر ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے، جس کے بعد انگلینڈ کے خلاف آئندہ ماہ شیڈول پہلے ٹیسٹ میں ان کی واپسی کے قوی امکانات روشن ہو گئے ہیں۔
شان مسعود کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران انگلی میں انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کی وجہ سے وہ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے تھے۔
قومی ٹیم نے منگل کے روز بیکن ہیم میں واقع کینٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب کے گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن کیا۔
اس دوران شان مسعود نے میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں بیٹنگ کی مشقیں کیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا میچ 19 اگست سے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔
