تھروواننتھاپورم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں ویرات کوہلی نے الزاری جوزف کے اوور میں مسلسل تین چوکے لگا کر یہ سنگ میل عبور کیا۔

کوہلی 15 ہزار ون ڈے رنز مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے بیٹر بن گئے ہیں۔

انہوں نے یہ اعزاز 315ویں میچ کی 303ویں اننگز میں حاصل کیا، جبکہ سچن ٹنڈولکر نے یہی سنگِ میل 377 اننگز میں عبور کیا تھا۔

سچن ٹنڈولکر 18 ہزار 426 رنز کے ساتھ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں۔