فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ میچ میں میزبان کینیڈا نے جنوبی افریقا کو 1-0 سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔

لاس اینجلس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا اور پہلے ہاف میں کوئی گول نہ ہوسکا دوسرے ہاف میں بھی برتری حاصل کرنے کی کوششیں جاری رہیں، تاہم فیصلہ کن گول انجری ٹائم میں اسٹیفن اسٹاکیولو نے اسکور کیا۔

اس کامیابی کے ساتھ کینیڈا پہلی بار ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 مرحلے میں پہنچ گیا، جہاں اس کا مقابلہ نیدرلینڈز یا مراکش سے ہوگا۔