آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان ٹیم نے نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کریں گے۔

ایونٹ میں پاکستان اپنا اگلا میچ 10 فروری کو امریکا کے خلاف کھیلے گا، جبکہ 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر دیا گیا ہے اس کے بعد قومی ٹیم 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف میدان میں اترے گی۔

آج کے دیگر میچوں میں ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ آمنے سامنے ہوں گے، جبکہ بھارت اور امریکا کی ٹیمیں بھی مدمقابل ہوں گی۔