Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

حماس میں نئی بھرتیاں، کیا یہ مشرق وسطیٰ میں دائمی جنگ کا باعث بنیں گی؟

US figures show that Hamas has added up to 15,000 fighters since start of war

US figures show that Hamas has added up to 15,000 fighters since start of war Photo-AFP

امریکی انٹیلیجنس کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، فلسطینی گروپ حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران 10,000 سے 15,000 کے درمیان نئے افراد کو بھرتی کیا ہے، جن میں زیادہ تر نوجوان ہیں اورغیر تربیت یافتہ ہیں۔ امریکی انٹیلیجنس رپورٹ کے مطابق، اس جنگ کے دوران حماس کے تقریباً اتنے ہی جنگجو مارے بھی جا چکے ہیں۔ نئی بھرتیاں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ حماس ایران کی حمایت سے اپنی فوجی طاقت کو بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے، جو اسرائیل کے لیے ایک مستقل خطرہ بن سکتا ہے۔

اسرائیل اور حماس نے 15 مہینوں تک جاری رہنے والے تنازعے کے بعد، بلآخر گزشتہ اتوار کو جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کیا لیکن یہ جنگ غزہ کی پٹی کے لیے تباہ کن ثابت ہوئی اور مشرق وسطیٰ میں بڑے پیمانے پر کشیدگی کا باعث بنی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حماس اپنے نئے بھرتی کیے گئے جنگجوؤں کو بنیادی سیکیورٹی کے کاموں کے لیے استعمال کر رہی ہے، کیونکہ ان جنگجوؤں میں زیادہ تر ابھی غیر تربیت یافتہ ہیں۔

امریکی نیشنل انٹیلیجنس کے دفتر نے حماس کے بارے میں تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے، لیکن 14 جنوری کو، اس وقت کے صدر جو بائیڈن کے سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے خبردار کیا کہ یہ صورتحال ایک مستقل شورش اور دائمی جنگ کی بنیاد بن سکتی ہے۔

اسرائیلی اعداد و شمار کے مطابق، غزہ کی جنگ میں اب تک 20,000 کے قریب عسکریت پسند مارے جا چکے ہیں۔ بلنکن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی ہر فوجی کارروائی کے بعد حماس کے جنگجو دوبارہ منظم ہو جاتے ہیں کیونکہ موجودہ حالات میں اس خلا کو پُر کرنے کے لیے کوئی دوسرا راستہ موجود نہیں ہے۔

حماس کے مسلح ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا تھا کہ گروپ نے ہزاروں نئے جنگجو بھرتی کیے ہیں، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ حماس مسلسل اپنی فوجی طاقت کو بحال کرنے میں کامیاب ہو رہی ہے۔

اسرائیل کے اقوام متحدہ کے سفیر ڈینی ڈینن نے بلنکن کے تبصروں پر ردعمل دیتے ہوئے حماس کی بھرتی کی کوششوں کو تسلیم کیا اور کہا کہ حماس ان نوجوانوں کو بھڑکا تو ضرور سکتی ہے ، لیکن وہ انہیں عملی طور پر دہشت گرد نہیں بنا سکتی کیونکہ ان کے پاس نہ ہتھیار ہیں اور نہ ہی ان نوجوانوں کو تربیت دینے کی سہولیات موجود ہیں۔

اسرائیل کے فوجی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلوی نے اپنی استعفیٰ تقریر میں کہا کہ حماس کو کافی نقصان پہنچایا گیا ہے، اور اس کے زیادہ تر فوجی کمانڈر مارے جا چکے ہیں، تاہم، حماس کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا۔ اسرائیلی افواج حماس کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

غزہ میں جنگ بندی کے بعد وہاں حکمرانی سب سے بڑا ہے۔ اسرائیلی حکام حماس کے دوبارہ اقتدار میں آنے کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں، جبکہ حماس نے اپنی پوزیشن چھوڑنے کا کوئی ارادہ ظاہر نہیں کیا۔

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز نے کہا کہ حماس کو کبھی بھی غزہ پر حکومت نہیں کرنے دی جائے گی۔ اگر حماس معاہدے سے پیچھے ہٹتی ہے، تو امریکہ اسرائیل کو ضروری کارروائیوں میں مدد فراہم کرے گا۔

Tags: اردو انٹرنیشنل امریکہ حماس اسرائیل جنگ بندی غزہ جنگ بندی

Post navigation

Previous: پی سی بی نے سہ ملکی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا
Next: پیٹ ہیگستھ ٹائی بریکنگ ووٹ کے ساتھ امریکی وزیر دفاع مقرر

Show of force in Gulf waters, Iran seizes tanker, US counterclaims
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی پانیوں میں طاقت کا مظاہرہ، ایران کا ٹینکر پر قبضہ، امریکا کا جوابی دعویٰ

After the Iran war, the crisis of trust between the United States and its allies began to deepen.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ کے بعد امریکا اور اتحادیوں میں اعتماد کا بحران گہرا ہونے لگا

IMF approves $1.2 billion for Pakistan, imposes new conditions
  • Top News
  • پاکستان

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر منظور کرلیے، نئی شرائط بھی عائد

یہ بھی پڑہیے

Show of force in Gulf waters, Iran seizes tanker, US counterclaims
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی پانیوں میں طاقت کا مظاہرہ، ایران کا ٹینکر پر قبضہ، امریکا کا جوابی دعویٰ

After the Iran war, the crisis of trust between the United States and its allies began to deepen.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ کے بعد امریکا اور اتحادیوں میں اعتماد کا بحران گہرا ہونے لگا

IMF approves $1.2 billion for Pakistan, imposes new conditions
  • Top News
  • پاکستان

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر منظور کرلیے، نئی شرائط بھی عائد

https://urduintl.com/cristiano-ronaldo-sets-a-unique-record-in-football-history-Getty Images
  • کھیل

کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Show of force in Gulf waters, Iran seizes tanker, US counterclaims
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی پانیوں میں طاقت کا مظاہرہ، ایران کا ٹینکر پر قبضہ، امریکا کا جوابی دعویٰ

After the Iran war, the crisis of trust between the United States and its allies began to deepen.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ کے بعد امریکا اور اتحادیوں میں اعتماد کا بحران گہرا ہونے لگا

IMF approves $1.2 billion for Pakistan, imposes new conditions
  • Top News
  • پاکستان

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر منظور کرلیے، نئی شرائط بھی عائد

Tensions rise again in the Strait of Hormuz, Trump makes a big statement after the attack on American warships
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی، امریکی جنگی جہازوں پر حملے کے بعد ٹرمپ کا بڑا بیان

Votes divided in the name of religion in India, BJP and Congress face off
  • Top News
  • بلاگ
  • بین الاقوامی

بھارت میں ووٹ مذہب کے نام پر تقسیم، بی جے پی اور کانگریس آمنے سامنے

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.