ایف آئی ایچ پرو لیگ میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل قومی ترانوں کی تقریب کے دوران پاکستانی پرچم غلط انداز میں پیش کردیا گیا۔
بچوں کے ہاتھوں میں موجود پرچم سے سفید حصہ غائب تھا، جس پر شائقین نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن اور منتظمین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
پاکستانی فینز نے واقعے کو قومی پرچم کی غلط نمائندگی قرار دیتے ہوئے وضاحت اور معذرت کا مطالبہ کیا شائقین کے مطابق عالمی سطح کے ایونٹ میں قومی شناخت سے متعلق ایسی غلطی ناقابلِ قبول ہے۔
