ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے روسٹن چیز کی زیر قیادت 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
لیفٹ آرم اسپنر جوشوا بشپ کو پہلی بار اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ فاسٹ بولر الزاری جوزف ذاتی وجوہات کی بنا پر دستیاب نہیں ہوں گے۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25 جولائی سے برائن لارا اکیڈمی میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ 2 اگست سے کھیلا جائے گا۔
اسکواڈ:روسٹن چیز (کپتان)، جومیل وریکین، جوشوا بشپ، ٹیگنارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گرویز، کیوم ہوج، شے ہوپ، عامر جانگو، شمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میکینزی، کیمو پال، کیمار روچ اور جیڈن سیلز
