عمان میں جاری اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

یو اے ای کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 224 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

نور اللہ ایوبی 70 اور کرن رائے 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد صیام نے 3 جبکہ علی رضا، رضوان اللہ اور حسنین عباس نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستان انڈر 19 نے 225 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 37.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔

عثمان خان نے ناقابلِ شکست 139 جبکہ جہانگیر بلال نے 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔