آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر ساتویں مرتبہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

فائنل میں 151 رنز کا ہدف آسٹریلوی ٹیم نے 17.2 اوورز میں حاصل کیا اور پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے ایک اور عالمی اعزاز جیت لیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے بیتھ مونی نے شاندار نصف سنچری اسکور کی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

اس سے قبل انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے، جہاں کپتان نیٹ سیور-برنٹ نے 58 جبکہ فریا کیمپ نے 44 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم ٹیم بڑا مجموعہ ترتیب دینے میں ناکام رہی۔