بھارتی کرکٹ ٹیم کے ٹی20 کپتان سوریا کما یادیو کے مستقبل سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کی سلیکشن کمیٹی آئندہ اجلاس میں سوریا کمار یادیو کے بطور ٹی20 کپتان کردار کا تفصیلی جائزہ لے گی۔

رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ٹیم کی حالیہ کارکردگی، مستقبل کی حکمت عملی اور آنے والے بڑے آئی سی سی ایونٹس کی تیاریوں پر غور کیا جائے گا، جبکہ سوریا کمار یادیو کو مستقبل میں کپتانی برقرار رکھنے یا نئی قیادت لانے کے آپشنز بھی زیر بحث آئیں گے۔

بی سی سی آئی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بھارتی ٹیم کی آئندہ ٹی20 حکمت عملی کے لیے نہایت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔