نیویارک: کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے دھوئیں کے باعث نیویارک اور نیو جرسی میں ائیر کوالٹی ہیلتھ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ الرٹ اتوار کو ارجنٹائن اور اسپین کے درمیان ہونے والے فیفا ورلڈ کپ فائنل سے ٹھیک پہلے سامنے آیا ہے۔

 میگا فائنل کی میزبانی نیو جرسی اسٹیڈیم نے کرنی ہے۔

ہسپانوی ٹیم نے ائیر کوالٹی پر تحفظات کے بغیر ٹریننگ مکمل کر لی، جبکہ ارجنٹائن کی ٹیم آج پریکٹس شروع کرے گی۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ فضا کو صاف کرنے کے لیے تیز ہواؤں اور بارش کا ہونا ضروری ہے۔