پی ایس ایل 11 میں سیکیورٹی خلاف ورزی کا معاملہ سامنے آ گیا ہے، جس میں شاہین شاہ آفریدی اور سکندر رضا پر مبینہ الزام عائد کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی اور کھلاڑی سکندر رضا کے چار مہمان رات کے وقت سیکیورٹی حصار عبور کرتے ہوئے ان کے کمرے میں داخل ہوئے اور تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک وہاں موجود رہے۔

اس واقعے پر ڈی جی آپریشنز فیصل کامران نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل انتظامیہ کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا ہے، جس میں سیکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی کی نشاندہی کی گئی ہے۔

واقعے کی مزید تحقیقات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔