PFF launches Football Central Studio to empower players and boost football culture
PFF launches Football Central Studio to empower players and boost football culture Photo-PFF

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے فٹ بال سینٹرل اسٹوڈیو کے نام سے ایک نیا پروجیکٹ شروع کیا ہے ۔ جو ایک جدید منصوبہ ہے، جس کا مقصد پاکستان میں فٹبال کے تجربے، اس کی شیئرنگ اور بحث و مباحثے کو بہتر بنانا ہے ۔

یہ جدید ترین اسٹوڈیو، جو فٹبال ہاؤس میں واقع ہے، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں، شائقین، میڈیا پروفیشنلز اور اثر و رسوخ رکھنے والے افراد کے لیے ایک متحرک مرکز کے طور پر کام کرے گا۔ اس کے علاوہ یہ اسٹوڈیو پروفیشنل معیارکے ڈیجیٹل مواد، انٹرویوز اور ویڈیوز تیار کرنے کے لیے ایک اعلیٰ ،معیاری اور پیشہ ورانہ ماحول فراہم کرے گا۔

Pakistan Football Federation launches Football Central Studio for Players, Fans and Media
Pakistan Football Federation launches Football Central Studio for Players, Fans and Media
Photo-PFF

پی ایف ایف کے چیئرمین ہارون ملک نے اسٹوڈیو کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا : "فٹبال سینٹرل اسٹوڈیو ہمارے اس وژن کی عکاسی کرتا ہے جس میں فٹ بال کو ہر کسی کے لیے قابل رسائی اور دلچسپ بنانا ہے۔ یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں کوئی بھی جو فٹ بال سے محبت کرتا ہے، چاہے وہ کھلاڑی ہو، پرستار ہو، یا رپورٹر، وہ آ سکتا ہے اور اپنی محبت کا اظہار پروفیشنل انداز میں کر سکتا ہے۔”