پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

نئے شیڈول کے مطابق سیریز 18 نومبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگی، جہاں تمام سات میچز بشمول فائنل کھیلے جائیں گے۔

Image Credit: PCB
Image Credit: PCB

افتتاحی میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 18 نومبر کو شام 6 بجے کھیلا جائے گا۔ ہر ٹیم چار چار میچز کھیلے گی، جب کہ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست دو ٹیمیں 29 نومبر کو فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

پی سی بی کے مطابق یہ سیریز آئندہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔