آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو ایشیز سیریز سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے، کپتان پیٹ کمنز انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کمنز وقت پر فٹنس حاصل نہیں کر سکے، جس کے باعث ان کی عدم موجودگی میں اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ کمنز نے رننگ کا آغاز کر دیا ہے اور جلد بولنگ بھی شروع کرنے کی توقع ہے۔ یاد رہے کہ پانچ میچوں پر مشتمل ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔