پاکستانی ای اسپورٹس کھلاڑی محمد زبیر نے پیرس میں منعقدہ ٹیکن 8 ورلڈ کپ 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
گرینڈ فائنل میں انہوں نے جنوبی کوریا کے کھلاڑی ‘ہائی لو’ کو یکطرفہ مقابلے میں 0-5 سے شکست دی۔
فتح کے بعد محمد زبیر کو ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ 3 لاکھ امریکی ڈالرز (8 کروڑ 30 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) کی انعامی رقم دی گئی۔
انہوں نے اپنی اس شاندار کامیابی کا راز سخت محنت اور پاکستان میں کی جانے والی بھرپور پریکٹس کو قرار دیا۔
