پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) کا حصہ بن گئے۔

قندھار واریئرز نے انہیں آکشن میں پلاٹینم کیٹیگری کے تحت پہلی پک میں منتخب کیا۔

محمد عامر لیگ میں برطانوی شہری کی حیثیت سے شرکت کریں گے، جس کے لیے انہوں نے برطانوی کھلاڑی کے طور پر رجسٹریشن کروائی تھی۔

واضح رہے کہ محمد عامر پاکستان کی جانب سے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔

وہ 2009 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور 2017 کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کا بھی حصہ رہے ہیں۔