آئرلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔

ہدف 154 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 9 وکٹوں پر 153 رنز بنا سکی تلک ورما کی 55 رنز کی مزاحمتی اننگز بھی بھارت کو شکست سے نہ بچا سکی۔

اس کامیابی کے ساتھ آئرلینڈ نے پہلی بار بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ مکمل کیا، جبکہ بھارت کی 16 مسلسل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناقابلِ شکست رہنے کی روایت بھی ختم ہوگئی۔

آئرلینڈ کی جانب سے ہیری ٹیکٹر نے 53 رنز بنا کر اہم کردار ادا کیا، جبکہ جے مونڈرا اور میٹ ہالرڈ نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔