ایران نے فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ میچز امریکا سے منتقل کرنے کے لیے فیفا سے باضابطہ رابطہ کر لیا ہے، جس سے عالمی فٹبال حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایران نے اپنے میچز کے لیے متبادل مقام کے طور پر میکسیکو کی تجویز پیش کی ہے ایران فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے فیفا کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور جلد کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے کی امید ہے۔
واضح رہے کہ آئندہ فٹبال ورلڈ کپ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر 11 جون سے شروع ہو رہا ہے، جس کے تحت ایران کے گروپ میچز امریکی شہروں لاس اینجلس اور سیئٹل میں شیڈول کیے گئے ہیں۔
