فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 16 میں میزبان امریکا نے بوسنیا کو 2-0 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
امریکا کی جانب سے فولارن بالوگن نے پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی، تاہم دوسرے ہاف میں انہیں ریڈ کارڈ دکھائے جانے کے بعد امریکی ٹیم نے بقیہ میچ 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا۔
برتری حاصل ہونے کے باوجود بوسنیا فائدہ نہ اٹھا سکا، جبکہ 82ویں منٹ میں ملک تلمان نے شاندار فری کک پر گول کرکے امریکا کی فتح یقینی بنا دی۔
اس کامیابی کے بعد امریکا 6 جولائی کو سیئٹل میں ہونے والے پری کوارٹر فائنل میں بیلجیئم کا سامنا کرے گا۔
