فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شریک جنوبی امریکی ٹیم پیراگوئے کو اہم میچ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا ہے ٹیم کے اسٹار فٹبالر میگوئل المیرون کو ایک میچ کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔
فیفا کے مطابق میگوئل المیرون کو پیراگوئے اور ترکیہ کے درمیان 19 جون کو کھیلے گئے میچ میں ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا، جس کے بعد ان کے خلاف ڈسپلنری کارروائی کی گئی۔
فٹبال کی عالمی تنظیم نے بتایا کہ المیرون کو فیفا ڈسپلنری کوڈ کے آرٹیکل 14.1 (بی) کی خلاف ورزی پر ایک میچ کی پابندی کا سامنا کرنا ہوگا یہ معطلی پیراگوئے کے ورلڈ کپ 2026 کے اگلے میچ میں نافذ ہوگی۔
فیفا نے واضح کیا ہے کہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کا کوئی حق حاصل نہیں ہوگا، جس کے باعث پیراگوئے کو اپنے اگلے اہم مقابلے میں المیرون کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔
