پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول کے لیے 14 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

اسکواڈ میں شایان عبدالجبار مروت، محمد سلمان، محمد عالم، مقبول احمد، شہراز خان، رمیز رضا، عامر حمزہ، محمد مصطفیٰ، الہان خان علی، بخشی جمال خان، اویس فیض، زین العابدین، دانش مسیح اور کلیم اللہ شامل ہیں۔

قومی انڈر 15 ٹیم 20 اکتوبر کو اسلام آباد سے آذربائیجان کے شہر باکو کے لیے روانہ ہوگی۔