1. انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم کو ٹیسٹ ٹیم کے عہدے سے ہٹانے کا اعلان کر دیا ہے،

تاہم وہ وائٹ بال (محدود اوورز) فارمیٹ میں بطور کوچ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔

ای سی بی کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ گولڈ کا کہنا ہے کہ ایشز سیریز جیتنے کے ہدف کو سامنے رکھتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم میں تبدیلی کا یہ بالکل موزوں وقت ہے، جس کے بعد نئے ٹیسٹ ہیڈ کوچ کی تلاش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

برینڈن میک کولم 4 سال تک انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رہے، جن کے دور میں انگلش ٹیم نے "بیز بال” کے جارحانہ اندازِ کرکٹ سے عالمی شہرت حاصل کی۔

اپنے ایک بیان میں میک کولم نے ٹیسٹ ٹیم سے الگ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کی پوری توجہ انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیموں کو مضبوط بنانے پر ہوگی