سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی
دوحہ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں بھارت اے کے 318 رنز کا ہدف سری لنکا اے نے صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 42ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
بھارت اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 317 رنز بنائے۔
جواب میں سری لنکا کے اوپنرز نے شاندار سنچریاں اسکور کرکے ٹیم کو آسان فتح دلائی۔
فائنل میں سری لنکا اے کا مقابلہ پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا، جو کل کھیلا جائے گا۔
