آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق 35 سالہ ایلیسا ہیلی بھارت کے خلاف آنے والی ہوم سیریز کے بعد ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائر ہو جائیں گی، تاہم وہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گی۔
ایلیسا ہیلی نے 2010 میں انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا اور 295 میچز میں 7000 سے زائد رنز اسکور کیے جبکہ وکٹوں کے پیچھے 275 آؤٹ کیے انہوں نے 2023 میں فل ٹائم کپتان کی ذمہ داریاں سنبھالیں اور آسٹریلیا کے ساتھ 8 آئی سی سی ورلڈ کپ ٹائٹلز جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہیں۔
ریٹائرمنٹ کے اعلان پر ایلیسا ہیلی کا کہنا تھا کہ وہ ملے جلے جذبات کے ساتھ یہ فیصلہ کر رہی ہیں، کھیلنے کا جذبہ اب بھی موجود ہے تاہم مقابلے کی شدت پہلے جیسی نہیں رہی، اس لیے یہ مناسب وقت ہے۔
واضح رہے کہ ایلیسا ہیلی آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی اہلیہ ہیں۔
