جاپان میں جاری ایشین گیمز 2026 کے ہاکی مقابلے میں پاکستان نے چین کو 0-3 سے شکست دے دی۔
ابوبکر محمود، سفیان خان اور حنان شاہد نے پاکستان کی جانب سے ایک، ایک گول اسکور کیا۔
پاکستان کی ایونٹ میں یہ تیسری کامیابی ہے، وہ اپنے گروپ میں 9 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے قومی ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دی اور آئندہ میچز میں بھی عمدہ کارکردگی کی امید ظاہر کی۔
