پرتگالی فٹبال فیڈریشن نے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ چھوڑنے پر 30 روز کے لیے معطل کرنے کے ساتھ 255 یورو جرمانہ بھی عائد کردیا۔

فیڈریشن کی ڈسپلنری کونسل کے مطابق رونالڈو نے ڈنمارک کے خلاف نیشنز لیگ میچ سے قبل ہیڈ کوچ سے اختلافات کے بعد کیمپ چھوڑ دیا تھا۔

تاہم، فیڈریشن نے تاحال واضح نہیں کیا کہ پابندی کا اطلاق کن میچز یا سرگرمیوں پر ہوگا۔