افغانستان نے آئرلینڈ کو تیسرے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کرنے کے ساتھ ہی آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے لیے براہِ راست کوالیفائی کر لیا ہے۔
اسٹورمونٹ میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ کی پوری ٹیم 46.3 اوورز میں 206 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
گیون ہوئی 36 اور کیڈ کارمائیکل 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ افغانستان کی جانب سے اے ایم غضنفر اور راشد خان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں افغانستان نے 207 رنز کا ہدف 44.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
رحمان اللہ گرباز نے 71 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جبکہ راشد خان نے ناٹ آؤٹ 37 رنز بنا کر ٹیم کو تاریخی فتح سے ہمکنار کیا۔
