ڈیلاس: فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے فرانس کو 2-0 سے عبرتناک شکست دے کر 16 سال بعد فائنل میں جگہ بنا لی۔

اسپین اس سے قبل 2010 میں فائنل میں پہنچا اور چیمپئن بنا تھا۔

  اسپین کی جانب سے میکیل اویارزابال نے 22ویں منٹ میں پنالٹی پر پہلا اور پیڈرو پورو نے 58ویں منٹ میں شاندار کک کے ذریعے دوسرا گول داغا۔

  ٹورنامنٹ میں 8 گول کرنے والے فرانسیسی اسٹار کائلیان ایمباپے سیمی فائنل میں کوئی گول نہ کر سکے۔

فرانس اب ہفتے کو تیسری پوزیشن کے لیے میچ کھیلے گا۔

  اسپین کا مقابلہ اتوار کو نیویارک میں ارجنٹینا یا انگلینڈ (دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم) سے ہوگا۔