فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں پیراگوئے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار بار کی عالمی چیمپئن جرمنی کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے دی۔

بوسٹن اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ مقررہ وقت اور اضافی وقت کے اختتام تک 1-1 سے برابر رہا پیراگوئے کی جانب سے جولیو اینسیکو نے 42ویں منٹ میں گول کیا، جبکہ جرمنی کے کائی ہیورٹز نے 54ویں منٹ میں مقابلہ برابر کر دیا۔

فیصلہ کن پنالٹی شوٹ آؤٹ میں پیراگوئے نے 4-3 سے کامیابی حاصل کی گول کیپر کی شاندار کارکردگی اور جوزے کینالیس کی فیصلہ کن پنالٹی نے پیراگوئے کو ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔