فیفا ورلڈکپ 2026 کے گروپ ’کے‘ کے اہم میچ میں کولمبیا نے ڈی آر کانگو کو ایک صفر سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا، تاہم فیصلہ کن گول کولمبیا کے کھلاڑی ڈینیل میونوز نے کھیل کے آخری لمحات میں اسکور کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔

اس کامیابی کے بعد کولمبیا نے گروپ میں دو میچز کے بعد 6 پوائنٹس حاصل کرلیے ہیں اور وہ اپنے آخری گروپ میچ میں پرتگال کے خلاف میدان میں اترنے سے قبل ہی اگلے مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔

دوسری جانب ڈی آر کانگو کے پاس اب صرف ایک پوائنٹ ہے اور ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کے لیے اسے اپنے آخری گروپ میچ میں ازبکستان کو لازمی شکست دینا ہوگی۔