ارجنٹائن کی ٹی وی پریزینٹر فلورینسیا پینا نے فٹبال اسٹار لیونل میسی کے والد کی وفات کی جھوٹی خبر نشر کرنے پر معافی مانگتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔
لائیو شو کے دوران پینا نے خبر دی کہ میسی کے والد انتقال کر گئے ہیں، تاہم بعد میں تصدیق ہوئی کہ یہ اطلاع درست نہیں تھی میسی کی فیملی نے بھی خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی طبیعت خراب ہے لیکن علاج کے بعد بہتری آ رہی ہے۔
پینا نے غلط خبر نشر کرنے پر میسی فیملی سے معذرت کی اور کہا کہ یہ اطلاع پروڈکشن ٹیم کی جانب سے دی گئی تھی جس پر انہوں نے یقین کرلیا دوسری جانب ٹی وی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
