پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے مستقبل کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق 41 سالہ رونالڈو اب بھی پرتگال کی قومی ٹیم کے لیے کھیلنے کے خواہشمند ہیں، تاہم ان کی واپسی ہیڈ کوچ جارج جیسس کے عہدے سے الگ ہونے سے مشروط ہے۔
رپورٹ کے مطابق رونالڈو اور جارج جیسس کے درمیان اختلافات کے باعث صورتحال کشیدہ ہوئی، جس کے بعد رونالڈو حالیہ قومی ٹیم کے کیمپ سے الگ ہوگئے۔
تاہم جارج جیسس نے رونالڈو کی واپسی کا دروازہ بند نہیں کیا اور کہا کہ قومی ٹیم میں واپسی کا فیصلہ خود رونالڈو کریں گے۔
